• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمٰن اسٹیک ہولڈر نہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان اسٹیک ہولڈر نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی لیڈرز نے بات کرنی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کا اس سے کیا تعلق ہے؟

وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ ای سی پی پارلیمنٹ پر سوال نہیں اٹھاسکتا، پارلیمنٹ بتائے گی کہ الیکشن کیسے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسے سیاست کرنی ہے وہ الیکشن کمیشن چھوڑے، سیاسی جماعت بنائے اور میدان میں آجائے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ سے خطاب میں فواد چوہدری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر دھواں دھار طنز و تبصرے کیے۔

انہوں نے کہا کہ نظام کا مسئلہ دو خاندان ہیں، ایک لندن میں جائیدادیں بنارہا ہے، دوسرا دبئی کینیڈا اور پیرس میں پراپرٹیز لے رہا ہے۔

تازہ ترین