• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہی ہے تاہم یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ ہے۔

اسلا م آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں وفاق اور صوبوں کے ہیلتھ ماہرین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی کوریج بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا، فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں دو ہزار سے زائد سینٹرز پر ویکسین لگائی جا رہی ہے، روزانہ تقریباً 3 سے 4 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر 2 ہزار سینٹرز پر ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ایک چیلنج تھا،یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے، گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ ہے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ حکومت اپنی بہترین حکمت عملی سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

تازہ ترین