• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرقائد کراچی میں  بجلی بحران جاری ہے، کراچی کے ہائی لاسز ایریا میں ساڑھے سات سے دس گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے،  طارق بن زیاد سوسائٹی، شاہ فیصل ٹاؤن میں صبح نو بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

صارفین کے مطابق  نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں صبح آٹھ بجے، کراچی ایڈمن سوسائٹی کی بجلی صبح نو اور ڈرگ روڈ کینٹ بازار کی بجلی صبح ساڑھے پانچ بجے سے بند ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سرجانی سیکٹر ایل ون کی بجلی صبح ساڑھے گیارہ بجے اور بہار مسلم سوسائٹی کی بجلی دوپہر بارہ بجے سے بند ہے۔

صارفین کا بتانا ہے کہ عسکری تھری کی بجلی صبح ساڑھے دس بجے، سعدی ٹاؤن اور پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو کی بجلی صبح نو بجے سے بند ہے۔

صارفین کے مطابق بار بارشکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔

صارفین کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز کے عملے کی جانب سے جواب دیا جا رہا ہے کہ بجلی مرمت کے کام کی وجہ سے بند ہے، بجلی بحال کا متوقع وقت شام چھ بجے ہے۔

تازہ ترین