• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویری انٹ دنیا کے 11 ملکوں تک پھیل چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 11 ملکوں میں ڈیلٹا ویری انٹ کے کیسز 2 ہفتوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں، اس وائرس کے پھیلاؤ کا یہی رجحان رہا تو ڈیلٹا ویری انٹ دنیا بھر کے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کر لے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر شین زین میں رپورٹ ہونے والے 4 کورونا کیسز بھی ڈیلٹا ویری انٹ کے نکلے۔

سڈنی میں کورونا کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں سامنے آیا ہے جہاں 11 کیسز رپورٹ ہوئے، نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

اس صورتِ حال کے بعد آسٹریلوی پارلیمنٹ نے الرٹ جاری کر دیا ہے، مغربی آسٹریلیا نے نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔

فرانس میں رپورٹ ہونے والے کورو ناکیسز میں سے 9 سے 10 فیصد ڈیلٹا ویری انٹ کے ہیں۔

تازہ ترین