• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 91 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 3 لاکھ 72 ہزار 985 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 7 ہزار 661 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 13 لاکھ 66 ہزار 683 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 81 ہزار 471 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 50 لاکھ 98 ہزار 641 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 294 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 49 ہزار 4 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 84 ہزار 406 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 925 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ 46 ہزار 304 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 92 ہزار 14 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 82ہزار 778 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 7 ہزار 240 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 778 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 862 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 62ہزار 322 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 358 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 87 ہزار 545 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 30 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 68 ہزار 513 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 27 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 67 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 90 ہزار 986 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 43 لاکھ 26 ہزار 101 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 352 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 55 ہزار 434 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 1 ہزار 947 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 40 لاکھ 27 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 716 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 135 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 669 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 97 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 38 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 131 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 936 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 364 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین