• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ ذخائر میں 32 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 سے 18 جون کے دوران 32 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 18 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 31 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کم ہو کر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

ایس بی پی کے مطابق کاروباری ہفتے میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین