لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، رمضان اور العریبیہ شوگر ملزمنی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے جہاں5رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے تفتیش کی ا ور ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے ۔لیگی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے، راستوں کی بندش سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا،حمزہ شہباز کوئی ایک گھنٹہ ایف آئی اے آفس میں رہے۔