• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنو Camon 17 مڈ رینج پرائس کیٹیگری کا ایک کامیاب اسمارٹ فون

ٹیکنو موبائل نے حال ہی میں اپنی کیمن سریز میں دو شاندار اسمارٹ فونز کا اضافہ کیا ہے، رواں مہینے میں17 Camon سیریز کو لانچ کیا گیا ہے۔

کیمن سیریز کا شمار ٹیکنو موبائل کی فلیگ شپ اسمارٹ فونز میں ہوتا ہے۔ کیمن سریز اپنے کیمرہ فیچرز اور جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیمن سیریز Camon 17 اور Camon 17 Pro دو ویرئنٹس میں دستیاب ہے۔

Camon 17 ایک مڈ رینج اسمارٹ فون ہے، جس کی اہم خصوصیات میں 48MP AI Triple کیمرہ، گیمنگ پروسیسرMediaTek Helio G85 اور 5000mAh کی بڑی بیٹری بھی شامل ہے۔

ان تمام فیچرز کے ساتھ Camon 17 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ سے بھی مزین ہے جو بلا تعطل گیمنگ پرفارمنس کے لئے Camon 17 کو ایک مؤثر اسمارٹ فون بناتی ہے۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے Camon 17 کو ایک مکمل پیکج کی صورت میں متعارف کرایا گیا ہے، کیمرہ اور پروسیسر کے علاوہ Camon 17 اسٹوریج میں بھی حیرت انگیز فیچر سے لیس ہے۔ 6GB+128GB کی اسٹوریج کے ساتھ Camon 17 ملٹی میڈیا یوزیج کے لیے بھی ایک شاندار چوائس ہے۔

Camon 17 مارکیٹ میں 24,999روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اگر آپ مڈ رینج پرائس میں ایک شاندار کیمرہ پلس گیمنگ ڈیوائس خریدنا چاہتے ہیں تو Camon 17 ایک مکمل پیکج ہے۔

تازہ ترین