• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے


سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے ہونے لگے، شادی بھی مبینہ طور پر رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے، مگر لوگ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کون ہے وہ ایم پی اے، ملین ڈالر سوال صوبائی وزیروں تک بھی پہنچ گیا۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی سے سوال ہوا کہ اپنے ہاتھ دکھائيں کوئی انگوٹھی تو نہیں ان میں؟ جواب میں سعید غنی نے ہاتھ دکھائے اور اپنی گھڑی بھی پیش کردی۔

صوبائی وزير شہلا رضا سے سوال ہوا تو بولیں انہيں نہیں معلوم کہ حریم شاہ کی شادی کس سے ہوئی ہے، اگر شادی ہوگئی ہے تو وہ کسی کی بیوی ہیں اور وہ نہیں سمجھتی کہ اس پر بات کرنی چاہیے۔

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ کل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی، ساتھ ہی اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔

اب خبریں گرم ہیں کہ حریم شاہ نے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے، حریم شاہ کے بیان کے بعد صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے مختلف مگر دلچسپ بیانات سامنے آنے لگے۔

وزیر ترقی نسواں شہلا رضا سمیت خواتین اراکین نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے کر دعائیں دیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سمیت مرد اراکین اسمبلی اپنے ہاتھ دکھا کر تردید کرتے رہے۔

حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔

تازہ ترین