• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی زندگی کے اُس مقام پر موجود ہیں جہاں وہ صرف اپنے دل کی سُنتی ہیں اور اُس کے مطابق ہی ایک خوشگوار زندگی گُزار رہی ہیں۔

نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کیک اور کچھ تحائف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔


سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کا ایک اور سال گُزر گیا اور کیا اب ہم اپنی منزل تک پہچنے کے قریب ہیں؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آج میری سالگرہ ہے اور میں اس موقع پر ہر اُس شخص کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ رہا۔‘

نور بخاری نے لکھا کہ ’میں اپنی بڑھتی عُمر کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہی ہوں اور میں اب زندگی کے اُس مقام پر موجود ہوں جہاں مجھے منفی اور مطلبی لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اب اپنے دل کی سُنتی ہوں، جو دل کہتا ہے وہ کرتی ہوں، جو اچھے لوگ ہیں صرف اُن سے ملتی ہوں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی مدد کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے لیے میرے اہلخانہ سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہے، میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کی بہترین پرورش کروں اور میرے شوہر، ماں اور بہن مجھ پر فخر محسوس کریں۔‘

آخر میں نور بخاری نے خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

نور بخاری کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔

تازہ ترین