• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی کمزوری اور طاقت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

نور بخاری نے اپنی چھوٹی بہن فریحہ بخاری کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں نور اور اُن کی بہن کی کچھ یادگار تصاویر شامل ہیں۔


ایک تصویر میں فریحہ بخاری کے سامنے اُن کی سالگرہ کا کیک رکھا ہوا ہے جسے وہ محبت بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔

نور بخاری نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے اپنی بہن کو  سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں کبھی تُم سے محبت کرتی ہوں اور کبھی مجھے تُم پر غصہ بھی آتا ہے لیکن میں تمہارے بغیر رہ بھی نہیں سکتی۔‘

اُنہوں نے اپنی بہن کی سیرت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی کبھی آپ کی سخاوت اور آپ کی نیک سیرت مجھے حیرت میں ڈال دیتی ہے کہ کوئی اتنا مثبت کیسے ہوسکتا ہے؟ لیکن  پھر میں سوچتی ہوں کہ تُم تو میری بہن ہو۔‘

نور بخاری نے لکھا کہ ’تُم میری کمزوری، میری طاقت اور میری خوشی ہو اور میں اُس دن کے لیے خُدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جب تُم ہماری زندگی میں شامل ہوئی۔‘

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے لیے تُم میری بیٹی کی طرح ہو اور میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں تُم سے کس قدر محبت کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ تمہیں دُنیا کی ہر خوشی ملے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

تازہ ترین