برطانوی وزیر دفاع رابرٹ بین والیس نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔ ہم افغانستان سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔
برطانوی وزیر دفاع نے یہ انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے لیے افغانستان میں مشن جاری رکھنا مشکل ہے۔
رابرٹ بین والیس نے کہا کہ ہمارے پاس واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ مستقبل میں سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے اففان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا۔
ایک بیان میں برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ اور نیٹو اتحادیوں کے لئے افغانستان مشن کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔