• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج رات کی تاریکی میں بغیر بتائے بگرام چھوڑ گئی، افغان فوجی سربراہ


امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات میں بغیر بتائےخالی کردیا، افغان حکام کو بھی آگاہ نہیں کیا، روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بجھادیں۔ افغان حکام کو امریکی فوج کے جانے کا علم 2 گھنٹے بعد ہوا۔ 

افغان کمانڈر میر اسد اللّٰہ کے مطابق خبر کو پہلے افواہ سمجھا، لیکن صبح معلوم ہوا کہ امریکی فوج چلی گئی ہے۔ امریکی فوج کے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہوئی۔ امریکی فوج بتادیتی تو لوٹ مار سے بچ سکتے تھے۔

افغانستان میں میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کی گھن گھرج میں آنے والی امریکی فوج نے رات کی تاریکی میں بگرام کا ہوائی اڈہ خالی کردیا۔ افغان حکام کو بھی آگاہ نہیں کیا۔ 

روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بجھادیں۔ افغان حکام کو امریکی فوج کے جانے کا علم دوگھنٹے بعد ہوا۔

نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسد اللّٰہ کوہستانی کہتے ہیں کہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ خالی کرنے کی خبر کو پہلے افواہ سمجھے پھر تقریباً صبح سات بجے علم ہوا کہ امریکی فوج واقعی جاچکی ہے۔ 

امریکی فوج کے بگرام چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مارکی، امریکی فوج ہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلےآگاہ کرتی تو لوٹ مار نہ ہوتی۔

تازہ ترین