• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 07 جولائی ، 2021

شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کی فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں


بالی ووڈ میں شہنشاہِ جذبات کہلانے والے مشہور اداکار دلیپ کمار کی اُن تمام فلموں کا تذکرہ یہاں کیا جارہا ہے جو ان کی زندگی کی یادگار فلمیں تھی، مداحوں میں انہوں نے ان تمام ہی فلموں  کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر سفر کیا۔

فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار تو اب ہم میں نہیں رہے لیکن فلموں کے شائقین ان کے لازوال کردار ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

گنگا جمنا (1961)

1961  میں ریلیز ہونے والی فلم ’گنگا جمنا‘ وہ واحد فلم ہے جو دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بنی۔اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معصوم ہے لیکن اسے ڈکیت بننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اس فلم میں دلیپ کمار کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

رام اور شیام

دلیپ کمار کے لازوال کرداروں میں سے ایک یادگار کردار فلم ’رام اور شیام‘ کا بھی ہے۔

اس فلم میں انہوں نے رام اور شیام کا ڈبل رول کادا کیا تھا، یہ دونوں کردار ایک دوسرے کے بالکل الٹ تھے۔

شیام ایک نڈر اور سیلف میڈ انسان ہے تو دوسری طرف رام اپنے ظالم بہنوئی کے ساتھ رہنے والا بزدل اور کم ہمت انسان ہے۔ یہ ایک سیمی کامیڈی فلم تھی جو اپنے دور میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

دلیپ کمار اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ذاتی لحاظ سے ’رام اور شیام ‘ ان کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل تھی کیونکہ انہوں نے سائرہ سے اس وقت شادی کی جب فلم کی پروڈکشن مکمل ہونے کے قریب تھی۔

دیوداس (1955)

دیوداس 1955 میں ریلیز کی گئی اور اس فلم کو دنیائے شوبز کی کامیاب ترین فلم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

انتقال سے کچھ دن قبل ہی دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسی فلم کا ایک یادگار کِلپ ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار کی جانب سے شیئر کردہ اس منظر کی کلپ میں وہ نشےمیں اپنے دکھوں کو غرق کرتے ہوئے چندرمکھی کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔

شکتی (1982)

فلمی دنیا میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا تھا کہ امیتابھ بچن اور شہنشاہِ جذبات  ایک ساتھ اسکرین پر ساتھ دکھائی دیے ہوں، فلم شکتی میں دونوں نے اپنی جاندار اداکارہ سے شائقین فلموں کے دل جیت لیے تھے۔

مشعال:

اس فلم میں دلیپ کمار نے ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کا کردار نبھایا جو بعد میں انتقام کیلئے ایک جرائم پیشہ شخص بن جاتا ہے۔

مدھوبالا:

فلم مدھوبالا میں دلیپ کمار نے شہزادہ سلیم کا شہرہ آفاق کردار ادا کیا۔

داگ:

فلم داگ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ یہ دلیپ کمار کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ تھا۔