پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے بچپن کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب وہ شہ بالا بنے تھے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچپن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شہ بالا بنے ہوئے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کے ہمراہ دولہا بنے اُن کے کزن اور ماموں احمد رضا خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اس تصویر میں میری عُمر 7 برس ہے جبکہ یہ تصویر میرے کزن کی شادی کی تقریب کی ہے۔‘
عمران خان نے بتایا کہ ’تصویر میں اُن کے پیچھے اُن کی والدہ کے بھائی یعنی وزیراعظم کے ماموں احمد رضا خان موجود ہیں۔‘
وزیر اعظم کے مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
احمد رضا خان کون ہیں؟
وزیر اعظم خان کے ماموں احمد رضا خان ، پاک فوج سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل تھے، 1947ء میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
عمران خان کی طرح ان کے چچا بھی کرکٹ کے کھیل میں مہارت رکھتے تھے اور انہوں نے بھارت اور پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی تھی۔
سال 1935 میں رنجی ٹرافی کے لیے کھیلے گئے میچ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 101 تھا۔