• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ’بھالو‘ کیساتھ تصویر وائرل

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں ’بھالو‘ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی حسین یاد شیئر کردی ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی جوانی کے دنوں کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے پیلے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ سفید رنگ کا بھالو بھی موجود ہے جو اُن کا پالتو جانور لگ رہا ہے۔

تصویر میں وزیراعظم عمران خان بڑے ہی پُراعتماد انداز میں بھالو کے سر پر ہاتھ رکھے کھڑے ہیں۔

عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بنی گالا میں بھالو کے ساتھ۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ MemoriesFromPast کا بھی استعمال کیا۔


عمران خان نے صرف 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید