ماہ ذوالحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو کراچی میں ہوگا۔
ذوالحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کی زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔
دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے ملنے والی شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی۔