• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف نیول اسٹاف گالف: دفاعی چیمپئن مطلوب احمد کی لیڈنگ پوزیشن



چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن مطلوب احمد نے لیڈنگ پوزیشن حاصل کرلی، شبیر اقبال ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

کھیل کے تیسرے دن پروفیشنل گالفرز کے درمیان دلچسب مقابلہ ہوا، لیڈنگ فلائٹ پر شبیر اقبال، مطوب احمد اور وحید بلوچ کے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی جنگ جاری تھی۔

18 ہول مکمل ہونے پر مطلوب احمد 10 انڈرپار 206 اسکور پر آگے نکل گئے، گزشتہ روز کے لیڈر شبیر اقبال ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں، شبیر 9 انڈر پار 207 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین