• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بارش، احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں

کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کے آتے ہی احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔

سندھ سیکریٹریٹ کے بیرکس میں نیب کی چار عدالتیں قائم ہیں،  عدالتوں کی چھتیں بارش کے پانی کے باعث ٹپکنے لگی ہیں۔

چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے احتساب عدالتوں کے کوریڈورز میں پانی بھرنا شروع ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گلشن حدید، لانڈھی ، ایئرپورٹ اور ملیر کے علاقے رفاع عام میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین