• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آپ کی موت کب ہوگی‘‘ سائنسدانوں نے جدید ٹیسٹ ایجاد کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر کے لحاظ سے آپ کی 40؍ کی دہائی میں کیا گیا ایک سادہ سا دماغی اسکین یہ بتا سکتا ہے کہ آپ کب تک زندہ رہیں گے، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا جسم کتنی تیزی سے بوڑھا ہو رہا ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ درمیانی عمر میں کیا گیا ایم آر آئی (دماغی اسکین) جسمانی بڑھاپے کی رفتار کو درست انداز میں ظاہر کر سکتا ہے، جس سے ڈاکٹروں کو الزائمر سمیت کئی بیماریوں کی شروعات کی پیشگوئی میں مدد مل سکتی ہے۔ جسمانی بڑھاپا (Biological Aging) اس رفتار کو کہتے ہیں جس سے آپ کا جسم اصل عمر کے مقابلے میں بوڑھا ہو رہا ہے، اور یہ آپ کی صحت اور زندگی کی متوقع مدت پر اثر ڈال سکتا ہے۔ اس تحقیق میں، محققین نے تیز رفتار بڑھاپے کو دماغ میں اُن جسمانی تبدیلیوں سے جوڑا جو عموماً بزرگوں میں، خصوصاً ذہنی کمزوری کا شکار افراد میں نظر آتی ہیں۔ سائنسدانوں نے ایک آلہ تیار کیا جسے DunedinPACN کہا جاتا ہے۔ یہ آلہ مریض کے جسمانی بڑھاپے کی رفتار کا اندازہ لگاتا ہے، اس میں دماغ کی سطحی جگہ، گرے میٹر کا حجم، اور یادداشت سے جُڑے خاص حصوں جیسے ہپوکیمپس کے سائز کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید