• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فورسز کا 267 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

طالبان کے حملوں میں اب تک 3500 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

افغان فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف صوبوں میں 267 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب غزنی کے متعدد اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، غزنی کے سربراہ صوبائی کونسل نے تقریباً آدھے شہر کا کنٹرول طالبان کے ہاتھوں کھونے کا اعتراف کیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ  نے طالبان وفد کے ترکمانستان کے دورے پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ دورے افغان حکومت کے مشورے سے ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین