• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ خصی جانو ر کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ بعض لوگ اسے عیب کہتے ہیں اور اس کی قربانی کو ناجائز کہتے ہیں۔(محمد بشیر،مسقط)

جواب۔خصی جانور کی قربانی جائز ہے، کیونکہ حدیث سے ثابت ہے ۔فقہاء نے اس کی قربانی کو افضل لکھا ہے، کیونکہ خصی جانور فربہ اور خوب صورت اور اس کا گوشت لذیذ اور عمدہ ہوتا ہے۔ جو لوگ خصی جانور کی قربانی کو ناجائز کہتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ انسان کا خصی ہونا عیب ہے، اس لیے جانور کا خصی ہونا بھی عیب ہے، حالانکہ جانور کاخصی ہونا کوئی عیب نہیں بلکہ خوبی ہے ۔

علومِ دینیہ کی معروف درس گاہ ’’جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن‘‘ کے مہتمم، معروف عالمِ دین مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری تحریکِ ختمِ نبوت کے ممتاز راہ نما، بلند پایہ عالمِ دین، شیخ الحدیث علّامہ سیّد محمد یوسف بنوریؒ کے صاحب زادے ہیں۔ حسبِ روایت، جامعہ کے سابق مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرؒ کے سانحۂ ارتحال کے بعد (جو بلاشبہ، دینی حلقوں اور علمی دنیا کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے) آپ روزنامہ جنگ اقرأ اسلامی صفحہ کے مقبولِ عام سلسلے ’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘کے حوالے سے دینی و شرعی مسائل کے جوابات تحریر کریں گے۔

تازہ ترین