• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی پلان مرتب

لاہور پولیس کی جانب سے عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق مویشی منڈیوں پر ایک ہزار افسران اور جوان ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ 5 ہزار 57 مساجد،201 کھلے مقامات پر نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے 2ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

ساجد کیانی کے مطابق مساجد، عبادت گاہوں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

ساجدکیانی نے کہا ہے کہ  مساجد، امام بار گاہوں اور عبادتگاہوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

تازہ ترین