• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تجا و ز ا ت کیخلاف آ پر یشن ، 219افرا د گرفتار ، جرمانےعائد

پشاور(کرائم رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزاتکیخلاف آ پریشنمزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 219 افراد کو حراست میں لے کر ان پر جرمانے عائد کئے۔آئی جی پولیس معظم جاہ انصاریکے ویژن کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسنکی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروتکی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 219 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 69 موٹر سائیکل مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروتنے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔
تازہ ترین