• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اضافی ٹیسٹ کی تجویز، پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا کے جواب کا منتظر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے جواب کا تاحال منتظر ہے۔ پی سی بی جلد کرکٹ آسٹریلیا سے مثبت جواب ملنے کے لئے پر امید ہے، بورڈ نے اگلے سال دورے میں ایک اضافی ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔ آسٹریلیا کے فروری مارچ کے شیڈول دورے میں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کاکہنا ہے کہ ایف ٹی پی کی سیریز میں دو کی بجائے تین ٹیسٹ کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوتا ہے یا نہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

تازہ ترین