• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 رینکنگ: رضوان ٹاپ ٹین میں شامل

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے،وہ ساتویں اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں، محمد رضوان مختصر فارمیٹ میں پہلی بار ٹاپ ٹین بیٹسمنوں میں شامل ہوئے ہیں۔

پہلی پوزیشن پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان جبکہ تیسری پوزیشن پر آسٹریلیا کے ارون فنچ ہیں۔ بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔البتہ شاہین آفریدی چار درجے ترقی پاکر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔