• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن کے عملے نے فرائض ایمانداری سے انجام دئیے،گہرام بگٹی

کوئٹہ(آن لائن )جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی نے عید کے ایام میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے صفائی کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی عید کے دنوں میں صفائی کے عملے نے ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیے۔اب میٹرو پولیٹن کا عملہ بھی یہی امید اور توقع رکھے کہ ان کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے عید کے دنوں میں اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے شہر بھر سے آلائشوں سمیت صفائی ستھرائی کے لئے جنگی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کیا اور شہر بھر میں چند گھنٹوں کے دوران آلائشوں سمیت گندگی کو ٹھکانے لگایااس کارکردگی پر ان کو شاباش دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب مجھے بلدیات کا قلم دان دیاگیا میںنے سب سے پہلے مرحلے میں شہر کی صفائی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر دورے کرکے نہ صرف ملازمین کے مسائل سنے بلکہ شہر کی صفائی کے لئے پلان بنایا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سیدال ناصر ،کمشنر کوئٹہ اسفندیار خان کاکڑ،افسران سمیت دیگر نے شہر بھر کا دورہ کیا اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے باقاعدہ پوائنٹس بنائے گئے انہوں نے کہ میٹروپولیٹن کو جدید خطور پر استوار کرنے کے لئے مشینری سمیت دیگر آلات لائے جارہے ہیں جس سے کافی حد تک شہرمیں صفائی کامسئلہ حل ہوجائے گا۔ 
تازہ ترین