• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے ایام میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو ئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)عید کے ایام میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو ئے جبکہ پرانی دشمنی کی رنجش میں فائرنگ کے واقعات بھی ہو ئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں مرتضی کو یاسر نے لین دین کے تنازع پر گو لی ماردی جو اسکی ٹانگ پر لگی اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔قادر پوراں میں لین دین کے معاملے پر ظفر نے کلہاڑی کے وار کرکے شاہد کو زخمی کر دیا،تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ موضع لنگر میں نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر 15 سالہ لڑکی اقرا بی بی کو فائر مار دیا جو اسکی ٹانگ پر لگا ۔لڑ کی کو نشتر منتقل کردیا گیا ہے۔قادر پوراں میں وسیم اور عرفان میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا دونوں زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین