• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں، مہوش حیات

کراچی(آئی این پی )اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں یہ بات کہتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے۔ میزبان نے مہوش حیات سے سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟ جس پر اداکارہ مہوش نے جواب دیا انشا اللہ۔ میزبان نے ایک اور سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔ میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کیا آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔ مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جاکر تو میں بھی ایک امیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔

دل لگی سے مزید