• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا علی رحمٰن سے شادی کی خواہش کا اظہار

کراچی (این این آئی)ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمن سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب دینے کیلئے سوچ میں پڑ گئیں۔ہانیہ عامر کو تین اداکاروں کے نام دیئے گئے جن میں شہریار منور، علی رحمن اور اذان سمیع خان کا نام شامل تھا۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ ان تینوں اداکاروں میں سے کس کا قتل کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ کریں گی؟ʼ۔سوال سْن کر پہلے تو ہانیہ عامر سوچ میں پڑگئیں، اْنہوں نے کہا کہ مجھے اس سوال کا جواب سمجھ نہیں آرہا ہے۔طویل سوچ کے بعد ہانیہ عامر نے کہا کہ ʼمیں شہریار منور کا قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ میں اْن کو ٹھیک سے جانتی نہیں ہوںʼ۔ہانیہ عامر نے کہا کہ ʼاگر اذان سمیع خان، مجھے ڈیٹ کی پیشکش کریں گے تو میں اْن کے ساتھ جانا چاہوں گی۔ʼاداکارہ نے شادی کے حوالے سے کہا کہ ʼمیں اداکار علی رحمن سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیںʼ۔

دل لگی سے مزید