• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے عوام آج بلے پر مہر لگائیں گے، پی ٹی آئی رہنما

نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے رہنمائوں ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد فاضل اور چوہدری مطلوب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج( 25 جولائی )بلے پر مہر لگا کر عوام آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں۔ برطانیہ کی اوورسیز کمیونٹی آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کی خواہش مند ہے پاکستان تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انشا اللہ اگلے وزیراعظم بن کر آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے اور عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کے لئے جارحانہ انداز میں کام کریں گے۔ ہماری اہل اے تھری میرپور کےعوام سے خصوصی طور پر اپیل ہے کہ وہ بلے پر مہر لگا کر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم بن کرآزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کریں گے۔
یورپ سے سے مزید