• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم تین سالہ کامیابیاں لیکر کشمیر گئے ہیں، مراد سعید، گنڈا پور

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے 3سالہ دور میں عوامی فلاح کے لئے ملک بھر میں اٹھائے گئے اقدامات، صحت انصاف کارڈ، کامیاب جوان پروگرام، احساس کفالت پروگرام کی کامیابی کا بیانیہ لیکر آزاد کشمیر گئی، دوسرے جانب آزاد کشمیر میں باریاں لگانے والوں نے دھمکیوں، الزامات، بھارتی زبان استعمال کرنے کے سوا کوئی پروگرام انتخابی مہم میں نہیں دیا اور اب اپنا وزیراعظم، اپنا الیکشن کمیشن اور تمام تر انتظامیہ لگانے کے باوجود الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا راگ الاپ رہے ہیں، 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر سورج طلوع ہوگا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکے ہمراہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی ہندتوا نظریہ کو بے نقاب کرنے کے لئے کردار ادا کیا اورآزاد کشمیر کے غیور عوام نے اپنے سفیر کا جو فقید المثال استقبال کیا اور جو محبت دی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین