• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد جموں و کشمیر انتخابات: سب سے بڑی نشریات آج تمام دن جیو نیوز پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کا انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کشمیر کے عوام بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ”جیونیوز“ نے بھی اِن انتخابات کے حوالے سے عوام کو ہر خبر سے باخبر رکھنے کیلئے خصوصی نشریات کا اہتمام کر لیا ہے۔ کشمیر میں منعقد ہونے والے انتخابات کے اہم ترین دِن پاکستان کا سب سے بڑا نیوز چینل ”جیونیوز“ ایک بار پھر اپنے ناظرین کیلئے الیکشن کی سب سے بڑی اور خصوصی نشریات پیش کرے گا جو تمام دِن جاری رہیں گی۔ سیاسی سرگرمی سے بھر پور اس اہم دِن کی ہر خبر، نیوز اپڈیٹس، تجزیئے اور تبصرے، نمائندوں اور ماہرین کی سب سے بڑی اور معتبر ٹیم کے ساتھ تمام دِن جیو نیوز پر نشر کی جائیں گی۔ دِن بھر نشرہونے والے نیوز بلیٹنز میں بھی اس الیکشن کے حوالے سے خصوصی کوریج ہوگی۔ دھواں دھار انتخابی مہم سے نتائج کے اعلان تک، ووٹ ڈالنے کے عمل سے لیکر آخری نتیجہ آنے تک ناظرین اس نشریات کے ذریعے با خبر رہیں گے۔

تازہ ترین