• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، انسپکشن ججز کی تقرری، جسٹس امیر بھٹی تمام اضلاع کے انتظامی جج ہونگے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ماتحت عدلیہ کیلئےانسپکشن ججز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی تمام اضلاع کے انتظامی جج ہوں گے،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شہزاد احمد خان کو لاہور کی عدالتوں کا انسپکشن جج،جسٹس شجاعت علی خان کو راولپنڈی ، جسٹس عائشہ اے ملک کوملتان، جسٹس شاہد وحید کو سرگودھا، جسٹس علی باقر نجفی کوبہاولپور،جسٹس شاہدبلال حسن کوگوجرانوالہ، جسٹس مس عالیہ نیلم کوننکانہ صاحب، جسٹس عابد عزیز شیخ کو ساہیوال، جسٹس مسعود جہانگیر کو فیصل آباد ، جسٹس صداقت علی خان کواٹک ، جسٹس شہباز رضوی کو ڈی جی خان ،جسٹس شاہد جمیل خان کوخانیوال، جسٹس فیصل زمان خان کواوکاڑہ،جسٹس مسعود عابد نقوی کو منڈی بہائوالدین، حسٹس مرزا وقاص رؤف کو چکوال، جسٹس چوہدری اقبال کو چنیوٹ جسٹس سرادار احمد نعیم کو وہاڑی، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کو گجرات،جسٹس شہرام سرور چوہدری کو قصور، جسٹس شاہد محمود سیٹھی کوسیالکوٹ، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر کومظفر گڑھ ، جسٹس اسجد جاوید گھرال کو راجن پور ، جسٹس طارق سلیم شیخ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسٹس جواد حسن کو جھنگ ،جسٹس مزمل اختر شبیر کو رحیم یار خان، جسٹس چوہدری عبدالعزیز کوجہلم ، جسٹس انوار الحق پنو کو میانوالی،جسٹس فارق حیدر کو شیخوپورہ، جسٹس وحید خان کو بھکر ،جسٹس رسال حسن سید کو لیہ، جسٹس عاصم حفیظ کوپاکپتن شریف، جسٹس صادق محمد خرم کو بہاولنگر ، جسٹس سہیل ناصر کو نارو وال،جسٹس شکیل احمد کو لودھراں، جسٹس صفدر سلیم شاہد کوحافظ آباد اور جسٹس رضا محمد قریشی کوخوشاب کی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر کردیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید