• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد پردیسیوں کی واپسی، ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) عید قربان اپنے پیاروں کے ساتھ منانے والے پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی۔پردیسیوں کی واپسی سے راولپنڈی کے چھوٹے بڑے ٹرانسپورٹ اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پر رش بڑھ گیا۔ اس دوران مسافر بسوں اور گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر پر مجبور ہو ئے۔ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیاجس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز نے بھی کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے مسافروں کی مجبوری کا بھر پور فائدہ اٹھایا ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر کوئی خاص کارروائی نہیں کی گئی اور صرف 30 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ادھر ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ عید سے قبل حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے مجبوراً ہمیں بھی کرائے بڑھانے پڑے۔
تازہ ترین