• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے بعد برطانیہ، اٹلی اور فرانس میں بھی کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے

کینبرا (جنگ نیوز )فرانس ،اٹلی او ر برطانیہ میں بھی کورونا پھیلائو روکنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈائون کیخلاف شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، برطانیہ میں ہونےوالے مظاہروں میں پولیس سے شہریوں کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے بعد فرانس، اٹلی اور برطانیہ میں بھی کورونا ویکسینیشن، سخت ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا اور بندشیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا سے کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف شروع ہونے والے مظاہرے عالمی تحریک میں تبدیل ہوگئے۔ ویکسین نہ لگوانے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے خواہش مند ہزاروں افراد نے لندن، پیرس اور روم میں پُرتشدد مظاہرے کیے جس کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تازہ ترین