• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی،انٹر بینک میں ڈالر 1.70 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 80پیسے سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.70 روپے کی کمی سے 162.20 روپے سے کم ہو کر 160.50 روپے اور قیمت فروخت 162.30 روپے سے کم ہو کر 160.60 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 161.80 روپے سے کم ہو کر 161.00 روپے اور قیمت فروخت 162.30 روپے سے کم ہو کر 161.50 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں پیر کو ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 189.00روپے سے کم ہو کر 188.00 روپے اور قیمت فروخت 191.00 روپے سے کم ہو کر 190.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.30 روپے کی کمی سے 220.80 روپے سے کم ہو کر 219.50 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 223.00 روپے سے کم ہو کر 221.50 روپے ہو گئی۔

بزنس سے مزید