• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، نظام زندگی مفلوج

لندن(جنگ نیوز،خبرایجنسیاں)لندن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلاب،نظام زندگی مفلوج،بجلی کی فراہمی بھی معطل، اسپتال زیر آب،100 سے زائد مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔غیرملکی میڈیاکےمطابق لندن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں،بارش کا پانی گھروں اورکاروباری مراکزمیں داخل ہونےسےمعمولات زندگی متاثرہوگئی ہے،بارش کا پانی اسپتالوں میں بھی داخل ہوگیا،مشرقی لندن کے وپس کراس اسپتال میں پانی داخل ہونے کے باعث 100 سے زائد مریضوں کو اسپتال سے منتقل کردیا گیا جب کہ ارجنٹ کئیر کے مریضوں کو متبادل اسپتالوں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ لندن میں ایک ہزار سے زیادہ ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جس کے بعد تہہ خانوں اور سڑکوں پر پھنسی گاڑیوں سے متعدد لوگوں کو بحفاظت نکالا، میٹروپولیٹن آفس نے بارشوں اور طوفان کی مزید د وارننگ جاری کردیں۔

تازہ ترین