• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے مردانہ کمزوری اور بانجھ پن کا خطرہ؟

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بر عکس، کورونا وائرس کی ویکسین کی وجہ سے مردانہ بانجھ پن اور کمزوری جیسے مسائل پیدا نہیں ہوتے تاہم، کورونا وائرس () کی وجہ سے یہ مردوں کو ان دونوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکا میں میامی یونیورسٹی کے ملر اسکول آف میڈیسن کے ری پروڈکٹیو یورولوجی پروگرام کے ڈائریکٹر رنجیت رامسوامی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 6؍ مریضوں پر تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مردانہ صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خصیوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ان کی بافتوں میں کورونا وائرس موجود تھا جس کی وجہ سے ان کے نطفوں کی تعداد میں کمی کے آثار ملے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ایک شخص کے خصیوں کی بایوپسی کی گئی تو مریض کے صحتیاب ہونے کے تین ماہ بعد بھی کورونا وائرس بافتوں اور خلیوں میں موجود تھا۔ ٹیم کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس عضو تناسل کو بھی متاثر کرتا ہے۔ پینائل ٹشو کی بایوپسی کرنے سے بھی یہ بات سامنے آئی کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے 7؍ ماہ بعد تک یہ وائرس ٹشو میں موجود تھا جس سے مریض میں خطرناک حد تک Erectile Dysfunction کا مسئلہ پید ہونا شروع ہوگیا تھا، ممکنہ طور پر اس کی وجہ عضو تناسل تک خون کی سپلائی میں کمی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین