• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالگراں میں سیاحوں کی ویگن الٹ گئی، 2 جاں بحق، 6 زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افرادجاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے ۔تھانہ مری کے علاقہ سالگراں میں ٹریفک حادثہ میں دوافرادجاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق منگل کی سہ پہر سواچاربجے کے قریب سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ،جس سے 27سالہ نویدولداکمل اور35سالہ عمران ولد لیاقت علی ساکنائے ہربنس پورہ لاہورجاں بحق ہوگئے ،جب کہ سفیان ،عدنان ،ارشد،اورفاروق وغیرہ زخمی ہوگئے ۔حادثے کاشکارہونے والی ہائی ایس گاڑی میں لاہورکے رہنے والے افراد سیروسیاحت کے لئے مری آئے ہوئے تھے۔ تھانہ ٹیکسلاکو محمد سلیم نے بتایا کہ 20جولائی کو دن 10بجے میرا بیٹا سوزوکی نمبر 6771 میں سوارہواجسے ڈرائیور محمد زین چلا رہا تھا ،ڈرائیور انتہائی غفلت لاپر واہی سے گاڑی چلا رہاتھا جس کی وجہ سے گاڑی بھلڑتوپ پھاٹک کے پاس الٹ گئی اور اس میں سوار میرابیٹا محمد شان زحمی ہو گیاجوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید