• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی دفاع اجلاس، اتھارٹی کے افسرکا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، پی ٹی اے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پی ٹی اے کے ایک افسر کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں دیے گئے بیان کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،پی ٹی اے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر سکیورٹی پالیسی تشکیل اور منظور کی جاچکی ہے جو کہ ملکی سائبر اسپیس کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے نمٹنے میں مددگار ہوگی، ممبران کے سوالات پر انہوں نے بتایا کہ پیگاسس جیسے سافٹ وئیر ایک مخصوص طریقے کے ذریعے ہیکر کو تمام کمیونیکیشن کاپی کرنا شروع کردیتے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ اورکچھ دیگر ایپس کی انکرپٹڈ کمیونیکیشن کوتوڑنا ممکن نہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ واٹس ایپ نے پیگاسس کے فون ہیک کرنے میں مرکزی کردار اداکیا۔

تازہ ترین