• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ میں لوٹ آئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ میں لوٹ آئے، انہوں نے پنجاب اسٹیڈیم میں ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

جیولین تھرور ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے قبل خود کو مکمل فٹ کرنے کا ٹارگٹ بنا لیا۔ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں شیڈول ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ جاپان میں ہونے والی ورلڈکپ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا، انجری سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے اور بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن کیا ہے، اُمید ہے فٹ ہو جاؤں گا، میرا اگلا ایونٹ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ہے، اس کے لیے مجھے مکمل فٹ ہونا ہے، اس وقت زیادہ فوکس انجری کی بہتری اور ٹریننگ پر ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ’انجری سے چھٹکارا پانے کےلیے فزیو بھی چل رہی ہے اور کوشش ہے کہ دوبارہ انجری نہ ہو، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران بہت فٹ تھا لیکن انجری ہوگئی، انجری کے باوجود ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 85 میٹر کی تھرو کی جو کوئی چھوٹی تھرو نہیں، قوم سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو دوبارہ عزت بخشے۔‘

واضح رہے کہ ارشد ندیم کی جولائی میں انگلینڈ میں پنڈلی کی سرجری ہوئی تھی۔ وہ ستمبر میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دوبارہ تکلیف کا شکار ہو گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید