• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ 55 برس کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ انہیں اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب وائرل تصاویر کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نصیبول لال ماں نہیں بلکہ دادی بن گئی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ان کا بیٹا نہیں بلکہ ان کے بیٹے مراد کا بیٹا اور ان کا پوتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے نصیبو لال اور ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ انہوں نے نوزائیدہ کے بارے میں تفصیلات بھی شیئر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل نصیبو لال مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنی تھی لیکن جلد ہی ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان معاملات حل ہو گئے تھے، جس کی تصدیق جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بھائی نے کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید