• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عثمان غنیؓ کی اسلام کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علماء

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )حضرت عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت کےموقع پر مختلف تقریبات ہوئیں ، خلیفہ سوم کی اسلام کیلئے خدمات پرروشنی ڈالی گئی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے رہنماؤں نے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓ سیرت کے حوالے سے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ حافظ قرآن، جامع القرآن اور ناشر القرآن بھی ہیں۔مبلغ مولانا عبدالنعیم ،قاری محمداقبال ،مولانا ظہیراحمد قمر ،قاری عبدالعزیز نےکہا کہ حضرت عثمان غنی کی اسلام کی اشا عت کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی عالمی انجمن خدام الدین کے زیراہتمام ”سید نا حضرت عثمان غنی ؓسیمینار“ منعقد ہواجس سےمولانا میاں محمداجمل قادرری ،مولاناسید عبدالخبیر آزاد اورمولانا احمدعلی ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ کی روشن زندگی حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ مرکزی علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام دار العلوم حنفیہ میں شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینا ر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت ہوا،مجلس احرار اسلام، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان کے قائدین نے مختلف مقامات سے اپنے اپنے بیانات میں یوم شہادت عثمان غنیؓ کے حوالے سے کہا کہ سیدنا عثما ن غنیؓ سخاوت و حیاءکے پیکر تھے۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ،ایوان اوقاف میں حضرت عثمان غنی ؓ کانفرنس سے ہوئی ۔اہل سنت علماءفورم کے زیر اہتمام جامع مسجد کبری نیو سمن آباد میں شہادت سیدنا عثمان غنیؓ سیمینار کا انعقادکیاگیاجبکہ سیمینار میں چیئرمین کل مسالک علماءبورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم،علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر نے شرکت کی۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی حیات طیبہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ رہے گا،ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا ہے کہ حضر ت عثمان غنی ؓکا عہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے۔ جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہےکہ موجودہ دور کے دینی و سیاسی قائدین کو سیدنا عثمان غنی ؓ کی سیرت مبارکہ کے مطالعہ اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے
تازہ ترین