• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ قراقرم: 120 فٹ تک کا حصہ تتہ پانی کے مقام پرکٹ گیا


لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم کا 120 فٹ تک کا حصہ تتہ پانی کے مقام پرکٹ گیا۔

شاہراہ قراقرم کے اس حصے کی بحالی میں کم از کم 3 دن لگ سکتے ہیں، سیاحوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

غذر میں گلیشیر پگھلنے سے نالوں اور دریا کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی سبب تحصیل اشکومن کا گلگت سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، نشیبی علاقوں سے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

مختلف مقامات پر منجمد جھیلیں ٹوٹنے کا خدشہ ہے، دوسری طرف بابو سر ٹاپ کے 2 مقامات پر بلاک سڑک کو کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین