تل ابیب (این این آئی) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعضا کے تبادلے کے پروگرام کے تحت انسانی اعضا ءکے تبادلے کا پہلا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،ایک اسرائیلی عورت کے عطیہ کردہ گردہ کوتل ابیب سے خصوصی چارٹرپرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا جبکہ وہاں سے ایک صحت مند شخص سے گردہ حاصل کیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق اسرائیل کے شیبا میڈیکل سنٹر میں سرجنز نے 39 سالہ اسرائیلی خاتون شانی مارکووٹزمانشرکا گردہ نکالا اور اسے یخ بستہ صندوق میں رکھ کر ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز کے بعد یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی پہنچایا۔