• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 30 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 2772 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 18267 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2772 مثبت آئے، تشخیص کی شرح 15 اعشاریہ ایک رہی، جبکہ کورونا کے باعث آج مزید 30 مریض انتقال کرگئے جس سے مجموعی تعداد 6001 ہوگئی ہے۔

اس وقت کورونا کے 44438 مریض زیر علاج ہیں، 43000 مریض گھروں، 39 آئسولیشن سینٹرز اور 13399 مریض اسپتالوں میں ہیں، کورونا کے 1221 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 108 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

2772 کیسز میں 2200 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 736، وسطی میں 505، جنوبی 415، کورنگی 284 ، ملیر میں 203 اور ضلع غربی میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح حیدرآباد میں 122، ٹھٹھہ میں 68، بدین 68، جامشورو 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

میرپورخاص میں 34، عمرکوٹ 30، نوشہروفیروز، ٹنڈو الہیار اور سانگھڑ میں 27، 27 کیسز سامنے آئے۔

مٹیاری میں 13، ٹنڈو محمد خان میں 10، گھوٹکی میں 5، جیکب آباد میں 4، خیرپور میں 3، نوابشاہ، سکھر میں دو، دو، تھرپارکر، شکارپور اور کشمور میں ایک،ایک کیس سامنے آیا۔

تازہ ترین