سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے اپنے پرانے ساتھیوں یووراج سنگھ اور وریندر سہواگ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں اِن کے مقابلے میں کہیں زیادہ امیر ہیں۔
نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی آئندہ قسط سے ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اس مختصر سی ویڈیو میں محمد کیف نے ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ ’اگر یووراج اور سہواگ ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں تو ان کی جیبوں سے 5-6 کروڑ روپے گر جائیں، میں ان کے مقابلے میں بہت غریب ہوں۔‘
وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد کیف کے اس بیان پر یووراج سنگھ نے اِن سے سوال کیا کہ وہ اس وقت کون سے برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں جس پر کیف نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مہنگے ترین برانڈ کا نام لیا۔
اس پر یووراج نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ خود کو ابھی غریب کہہ رہا ہے؟‘
واضح رہے کہ محمد کیف، یووراج سنگھ اور وریندر سہواگ نے 2000 کی دہائی میں بھارتی ٹیم کے لیے ایک ساتھ کھیلا تھا۔