• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے جیونی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی، 9 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کوچ اُلٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کوچ کراچی سے جیونی جارہی تھی، حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹریفک حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دی ہیں کہ زخمیوں کو بہتر علاج اور جاں بحق افراد کی میتوں کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید