• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی دوسری سالگرہ پر شعیب ملک کا ثناء جاوید کیلئے محبت بھرا پیغام

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل ہوگئے۔

شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے لیے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

اس موقع پر شعیب ملک نے چند تصاویر بھی شیئر کیں جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شریک حیات کو خوبصورت قرار دیا اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024ء کے آغاز میں شادی کی تھی اور دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید